چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور لیڈی ہیلتھ ورکر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیو ٹیم اور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم شہزاد ولد نیک محمد، سکنہ جبگئی مالاکنڈ، کو موقع سے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: 9 مئی کیس میں پولیس کی رپورٹ عدالت میں جمع، سہیل آفریدی سمیت دیگر رہنما نامزد
پولیس کے مطابق ملزم نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر لیڈی ہیلتھ ورکر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران خوف کے باعث خاتون سڑک پر گر گئی، جس سے اسے معمولی خراشیں آئیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
