محمد انس
ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ کے خار میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے دو کمسن بچیاں زخمی ہوگئیں، جس کے بعد لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے الزام میں ایک شخص اور دولہا کو گرفتار کرلیا۔
انچارج تھانہ خار سراج خان کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے باعث دونوں بچیاں گولی لگنے سے زخمی ہوئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ خار لیویز کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مدثر علی خان اور دولہا طلحہ کو حراست میں لے لیا۔
سراج خان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔
