پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور دیگر کو ملزمان نامزد کرتے ہوئے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے کیس کی رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم اور دیگر کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے حقِ دفاع کے تحت افغانستان میں 10 مقامات کو فضائی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، عطا تارڑ
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے پولیس کو ہدایت کی کہ چالان بھی عدالت میں جمع کرایا جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ باقی ملزمان کو گرفتار کرنا یا نہ کرنا پولیس کا کام ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وقت دیا جائے، وہ چالان بھی جمع کرا دیں گے۔
کیس کی مزید کارروائی عدالت کی جانب سے مقرر کردہ آئندہ سماعت پر ہوگی۔
