پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 744 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فی اونس نرخ 32 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 98 ڈالر ہوگیا ہے۔