بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیئے، جس میں مجموعی کامیابی کا تناسب 29.25 فیصد رہا۔

 

بورڈ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 54 ہزار 224 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 15 ہزار 862 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: ممکنہ گرفتاریوں کے پیش نظر پی ٹی آئی کی وزراء اور ارکان اسمبلی کو روپوش رہنے کی ہدایت

 

نتائج کے مطابق کرک کی طالبہ ہدیہ طارق نے 1142 نمبر حاصل کرکے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

کیڈٹ کالج کوہاٹ کے محمد ولید یوسف نے 1136 نمبروں کے ساتھ دوسری، جبکہ اسی کالج کے محمد ثعبان نے 1132 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج کوہاٹ کے محمد ہابیل اور عمر زاہد خان نے 1122، 1122 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

جنرل سائنس گروپ میں محمد ولید یوسف نے 1136 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔