پشاور کے تھانہ ٹاؤن کی حدود میں ماں نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو درخت سے لٹکا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ لڑکی شادی سے قبل حاملہ ہوگئی تھی، جس پر والدہ نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ گھر سے چلی گئی تھی، جسے والدہ نے ایک ہفتے بعد تلاش کرکے واپس گھر لایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: قبروں سے بچیوں کی لاشیں نکالنے والے گرفتار ملزم سے تفتیش میں اہم انکشاف
پولیس کے مطابق والدہ نے بیٹی کا حمل کا ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر والدہ نے غصے میں آکر بیٹی کو گھر کے قریب درخت سے لٹکا دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتولہ کی والدہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
