ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، کتنے فیصد طلباء و طالبات کامیاب ہوئے؟
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 315 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 92 ہزار 263 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 350 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
