بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں 52 فیصد طلبا و طالبات کامیاب جبکہ 48 فیصد کامیاب نہ ہوسکے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات میں 66 ہزار 735 طلبا و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 35 ہزار 103 کامیاب جبکہ 30 ہزار 878 کامیاب نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: قبر کھود کر بچی کی نعش نکالنے والا ملزم گرفتار
بورڈ انتظامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں 99.10 فیصد طلبا و طالبات کامیاب ہوئے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں 63 ہزار 605 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جبکہ 572 طلبا و طالبات غیر حاضر رہے۔
مختلف مضامین کے نتائج کے مطابق پاکستان اسٹڈیز میں سب سے زیادہ 21 ہزار 457 طلبہ فیل ہوئے۔ پاکستان اسٹڈیز کا امتحان 62 ہزار 903 طلبہ نے دیا، جن میں سے 41 ہزار 446 کامیاب اور 21 ہزار 457 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 65.89 فیصد رہی۔
فزکس میں 59 ہزار 282 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 44 ہزار 652 کامیاب اور 14 ہزار 630 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 75.32 فیصد رہی۔
کیمسٹری میں 45 ہزار 158 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 35 ہزار 342 کامیاب اور 9 ہزار 816 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 78.26 فیصد رہی۔
ریاضی میں 20 ہزار 43 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 11 ہزار 423 کامیاب اور 8 ہزار 620 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 56.99 فیصد رہی۔
انگلش میں 67 ہزار 496 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 61 ہزار 105 کامیاب اور 6 ہزار 391 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 90.53 فیصد رہی۔
مطالعہ قرآن حکیم میں 62 ہزار 965 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 58 ہزار 58 کامیاب اور 4 ہزار 907 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 92.21 فیصد رہی۔
حیاتیات میں 37 ہزار 719 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 33 ہزار 107 کامیاب اور 4 ہزار 612 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 87.77 فیصد رہی۔
اردو میں 65 ہزار 780 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 62 ہزار 581 کامیاب اور 3 ہزار 199 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 95.14 فیصد رہی۔
کمپیوٹر سائنس میں 14 ہزار 98 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 11 ہزار 236 کامیاب اور 2 ہزار 862 فیل ہوئے، جبکہ کامیابی کی شرح 79.70 فیصد رہی۔
