پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک شخص مبینہ طور پر بچی کی قبر کھود کر نعش نکال رہا تھا، جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

پولیس کے مطابق افسران بالا نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بڈھ بیر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس پر پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: محکمہ ایکسائز کا منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

 

اہل علاقہ کے مطابق گرفتار ملزم مبینہ طور پر بچوں کی قبروں سے نعشیں نکال رہا تھا، جبکہ کچھ عرصہ قبل بھی اسی قبرستان میں بعض قبریں کھلی ہوئی ملی تھیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

پولیس کی جانب سے مزید معلومات فراہم کیے جانے پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔