جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث زمینداروں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

 

متاثرہ زمینداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر نقصانات کا سروے کریں اور متاثرین کے مالی نقصان کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اہلِ علاقہ کے مطابق بارش اور ژالہ باری سے مختلف علاقوں میں فصلیں متاثر ہوئی ہیں، جس سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پالیسی دے رہے ہیں، لیکن کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں، سہیل آفریدی

 

متاثرین نے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا (پی ڈی ایم اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ زمینداروں کے نقصانات کا جائزہ لے کر انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے۔

 

متاثرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی قدرتی آفات کے باعث علاقے میں نقصانات ہوئے، تاہم بعض متاثرین کو تاحال مکمل مالی ازالہ نہیں مل سکا۔