کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ: پرانی پولیس لائنز کے قریب مسجد میں دھماکا، شہداء کی تعداد 16 ہوگئی

 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 914 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے کا ہوگیا ہے۔