عمران علی یوسفزئی 

 

مردان کی تحصیل رستم کے علاقے جغفر آباد مچھی میں گھر کے اندر موجود کنویں میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

ریسکیو 1122 اور مقامی ذرائع کے مطابق 12 سالہ شاہ روم کنویں میں گر گیا۔ بیٹے کو بچانے کے لیے اس کے والد اعجاز کنویں میں اترے، تاہم کچھ دیر بعد ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

 

والد اور بیٹے کو بچانے کے لیے پڑوسی الف زادہ بھی کنویں میں اتر گئے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس کے باعث وہ بھی بے ہوش ہوگئے۔

 

 

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کے دوران تینوں افراد کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

 

جاں بحق افراد میں 12 سالہ شاہ روم، اس کے والد اعجاز اور پڑوسی الف زادہ شامل ہیں۔