خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

 

محکمہ صحت کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ضلع خیبر میں پولیو وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کردی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: بعد از زچگی ڈپریشن: ماں بننے کے بعد خواتین کن ذہنی مشکلات سے گزرتی ہیں؟

 

محکمہ صحت کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کی یونین کونسل جانباز بی میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال ضلع خیبر سے رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا پولیو کیس ہے۔

 

حکام کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں اب تک پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں بنوں کے 3، خیبر کے 2 اور شمالی وزیرستان کا ایک کیس شامل ہے۔

 

ملک بھر میں 2026 کے دوران اب تک پولیو کے 8 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں خیبرپختونخوا کے 6 اور سندھ کے 2 کیسز شامل ہیں۔