پشاور میں منعقدہ آل خیبرپختونخوا فل کانٹیکٹ کراٹے مقابلوں میں لنڈی کوتل کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ، سلور اور برونز میڈلز اپنے نام کر لیے۔
لنڈی کوتل کے مارشل آرٹس فائٹر آصف شینواری نے گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی مختلف مقابلوں میں سلور اور برونز میڈلز حاصل کیے۔

مقابلوں میں نگار شینواری، سدیس شینواری، عابد شینواری، رضوان اور ثاقب نے بھی حصہ لیا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیتے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا کے سرکاری محکموں کے بجٹ اور اخراجات میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
گزشتہ روز پشاور میں منعقدہ ان صوبائی مقابلوں میں انٹرنیشنل کیوکوشن کان کراٹے پاکستان کے برانچ چیف حیات نذیر شینواری اور نور اسلم شینواری کی قیادت میں لنڈی کوتل سے تقریباً 20 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے نے شرکت کی۔
ٹیم منیجر اور برانچ چیف حیات نذیر شینواری کے مطابق لنڈی کوتل کی ٹیم نے صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے کیے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کامیابی قوم اور ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔
