پشاور میں آئس کریم خریدنے کے لیے گھر سے نکلنے والی بچی سے دکان پر مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ شاہ پور میں مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی آئس کریم خریدنے کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم واپسی میں زیادہ وقت گزرنے پر والد اسے تلاش کرنے کے لیے باہر نکلا۔
یہ بھی پڑھیے: مجوزہ پولیس ایکٹ 2026، آئی جی خیبرپختونخوا نے کن تبدیلیوں پر تحفظات ظاہر کیے؟
والد کے مطابق جب وہ متعلقہ دکان پر پہنچا تو دکاندار مبینہ طور پر اس کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اپر سوات کے علاقے مدین کے کوز کلے میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
