پاکستان میں دو روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی جا رہی ہے، طلال چودھری
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 347 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 140 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 942 روپے کی ہوگئی۔
