مردان میں سوات موٹروے پر بابوزو کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب ایکسائز پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیے: پہلے حفاظت، خبر بعد میں
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زخمی اہلکاروں میں 50 سالہ ایمل بادشاہ سکنہ سوات، 28 سالہ سلمان سکنہ مردان، 33 سالہ فواد سکنہ کاٹلنگ، 28 سالہ وحید سکنہ چارسدہ اور 26 سالہ بلال احمد سکنہ مانسہرہ شامل ہیں۔
