پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ سونا مزید 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 429 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے پر آگئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں قیمت 40 ڈالر کم ہوکر 4,268 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ہونے والی اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔