پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں سال 2000 سے اب تک کتنے صحافی قتل ہوئے اور کتنے قاتلوں کو سزا ملی؟
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 980 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔
