ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ رائٹ بینک کینال کا بند ٹوٹنے سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے نتیجے میں کئی گاؤں زیر آب آگئے اور سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف، رجسٹریشن اور سبسڈی لینے کا طریقہ کار جانیں
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق متاثرہ علاقوں سے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، امدادی ٹیمیں اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ چشمہ بیراج سے پانی کا بہاؤ کم کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے تحصیل پہاڑپور میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
