اپر سوات کے علاقے مدین سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ بچی ایشمل کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے خلاف خواتین نے پہلی بار سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

 

مظاہرین نے مینگورہ، مدین، کالام روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

خواتین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ اب کتنے میں ملے گا؟

 

یاد رہے کہ دو روز قبل اپر سوات کے علاقے مدین کے کوز کلے میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم سلطان محمد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔