پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: جبہ ڈیم متاثرین کے 22 نکاتی مطالبات کیا ہیں اور احتجاج کا اعلان کیوں کیا گیا؟

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگئی۔

 

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، جہاں سونا 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 342 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔