خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف لواحقین نے لاش جیل چوک پر رکھ کر احتجاج کیا، جس کے باعث انڈس ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: جنوبی وزیرستان اور دیر میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ کارروائیوں میں 10 دہشتگرد ہلاک

 

 مظاہرین نے واقعے کو جعلی پولیس مقابلہ قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات، مقتول کو بے گناہ قرار دینے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

 

احتجاج خٹک اتحاد کے صدر مدثر ایوب کی قیادت میں کیا گیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ مقتول بے گناہ تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ دار اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 

پولیس کے مطابق گزشتہ رات انڈس ہائی وے پر شہیدان کے قریب شہریوں سے گاڑیاں چھیننے والے مبینہ ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا تھا۔