ضلع ہنگو کے علاقے خزینہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 7 پولیس اہلکار شہید جبکہ  24 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

ڈی پی او طارق حبیب کےمطابق   شہداء میں ڈی ایس پی دیار خان، اے ایس آئی کفایت اللہ، اے ایس آئی قاصد علی، ہیڈ کانسٹیبل امتیاز، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ثناء اللہ، کانسٹیبل مدثر اور کانسٹیبل شعبان علی شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 32 دہشتگرد ہلاک

 

پولیس کی جوابی کارروائی میں 6  دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

 

زخمی اہلکاروں میں ڈی ایس پی مجاہد خان، اے ایس آئی احمد رحمان، اے ایس آئی آفاق خان، ہیڈ کانسٹیبل عصام خان سمیت متعدد کانسٹیبلز اور ڈی ایف سیز شامل ہیں۔ 

 

ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایس پی مجاہد خان، اے ایس آئی احمد رحمان، کانسٹیبل آصف، کانسٹیبل سلیل خان، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور کانسٹیبل محب اللہ کو مزید علاج کے لیے پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حملے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔