باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تلی ڈیم کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔

 

ڈی ایس پی جمال شاہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہداء میں سے ایک کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی لاش کی تلاش تلی ڈیم میں جاری ہے۔ ریسکیو اہلکار سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:مردان اور صوابی میں ایف آئی اے کی کارروائی، 6 پاسپورٹ ایجنٹس گرفتار

 

ایس ایچ او باچا رحمان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی سخت کر دی ہے، جبکہ شواہد اکٹھے کرکے دھماکے کی نوعیت اور اس کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت اور دھماکے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔