وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پشاور سرکل نے مردان اور صوابی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 مبینہ پاسپورٹ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بنوانے، دستاویزات کی پروسیسنگ اور اس کے عوض بھاری رقوم وصول کرنے میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا، ایران کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز، پاسپورٹ سے متعلق ریکارڈ اور دیگر اہم سامان بھی برآمد کر لیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔
