اورکزئی کے علاقے میروبک، تھانہ کلایا کی حدود میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

 

ڈی پی او اورکزئی شوکت علی کے مطابق مقامی افراد ایک میت کی تدفین کے لیے قبر کھود رہے تھے کہ اسی دوران ان پر آسمانی بجلی آ گری، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: طورخم بارڈر: افغانستان میں پھنسے پاکستانی ڈرائیورز کی واپسی شروع، کتنی گاڑیوں کی واپسی ممکن ہو سکی؟

 

پولیس کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر کلایا اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔