آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے تک پہنچ گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کہاں اور کتنے استعمال ہوئے؟ تفصیلات جاری

 

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 497 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 328 ڈالر کا ہوگیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا۔