مردان کے علاقے بابو محلہ  خواجہ گنج  بازار  میں واقع ایک گوردوارے کے کمرے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 70 سالہ جگنات اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوئیں، جو گوردوارے کی صفائی پر مامور اور وہیں رہائش پذیر تھے۔

 

 

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے وفاقی بجٹ میں کتنی رقم مختص کی گئی؟

 

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

ڈی پی او مردان مسعود احمد سمت  دیگر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

بعد ازاں ڈی پی او مردان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔