وفاقی بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے 15 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 

بجٹ دستاویز کے مطابق اسلام آباد کے منسٹرز انکلیو میں 12 اپارٹمنٹس بنانے کے لیے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: سرائے نورنگ میں صرافہ بازار بند، تاجروں کا حکومتی پالیسیوں پر احتجاج

 

اسی طرح پی ایم اسٹاف کالونی کی مرمت، تزئین و آرائش اور اضافی سہولیات کے لیے 8 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر 30 جون 2026 تک مجموعی طور پر 18 کروڑ 97 لاکھ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ ہے، جبکہ اس کی کل لاگت 34 کروڑ 31 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔