مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں سوات موٹروے پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں موٹر وے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار چکدرہ کی جانب سے کرنل شیر خان انٹرچینج کی طرف جا رہی تھی کہ کاٹلنگ بابوزئی انٹرچینج کے قریب بے قابو ہو کر موٹر وے پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں: ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید
حادثے میں موٹر وے پولیس اہلکار نظام الدین (55 سال) اور ایک سالہ بچی سباطہ اعجاز موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
زخمیوں میں موٹر وے پولیس اہلکار ابرار اللہ (35 سال)، اکبر علی (50 سال)، شہباز (35 سال) اور ایک خاتون شامل ہیں جو لاہور کی رہائشی بتائی جاتی ہیں۔
ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
