خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی 8 جامعات میں تقرریوں کے عمل اور سلیکشن بورڈز کی کارروائی کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
حکومت نے کمیٹی کو 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ زرعی یونیورسٹی پشاور، ملاکنڈ یونیورسٹی، سوات یونیورسٹی اور شہید بینظیر ویمن یونیورسٹی سمیت مجموعی طور پر 8 جامعات اس انکوائری کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی اراکین بیوروکریسی کے خلاف کھل کر بول پڑے، اہم افسر کو ہٹانے کا مطالبہ
انکوائری کمیٹی تقرریوں کے عمل، اشتہارات کی قانونی حیثیت، خالی آسامیوں، شارٹ لسٹنگ، سکروٹنی کمیٹی کی تشکیل، این او سی کے اجرا اور اساتذہ و طلبہ کے تناسب سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
سرکاری مراسلے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان کو انکوائری کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وی سی عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل احمد اور لاء آفیسر طاہر اقبال بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
