خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر (بالائی و زیریں)، باجوڑ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، خیبر، مہمند، کرم، اورکزئی اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باڑہ: ڈرون حملہ، احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ، وزیراعلیٰ کا نوٹس
اسی طرح ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، ٹانک اور ڈی آئی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری اور تیز گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
گزشتہ روز صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم جزوی ابرآلود جبکہ میدانی علاقوں میں گرم بھی رہا۔ تاہم کرم ، پشا ور، نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں اور چترال کے اضلاع میں چند مقامات پر تیزہواوُں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ اس دوران صوبے کے میدانی علاقوں میں تیزگردآلود ہوائیں بھی چلیں۔ پشاور میں زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 85 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
