ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل کڑاپہ میں نامعلوم سمت سے گھر پر ماٹر گولہ گرنے سے ایک 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: پٹرول کی بڑھتی قیمتیں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں کیسے بڑھا رہی ہیں؟
واقعے کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں شامل دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں مقامی افراد جمع ہوگئے، جبکہ زخمیوں کی عیادت کے لیے عبدالغنی آفریدی، باڑہ تاجر برادری کے صدر حاجی سید ایاز وزیر، حاجی عجب خان آفریدی اور ملک عطاء اللہ ہسپتال پہنچ گئے۔
