ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ: گولڈ مائننگ پلاٹ تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 686 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 8 ڈالر اضافے کے بعد 4716 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
