نوشہرہ کے علاقے نظام پور جبی میں غیرقانونی گولڈ مائننگ پلاٹ کے تنازع پر دو مسلح گروپوں میں تصادم ہو گیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک راہگیر سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: لنڈی کوتل میں سیلاب سے متاثرہ سکول کی بحالی نہ ہونے پر طلبہ کا احتجاج

 

ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک سرکل کے مطابق تصادم گزشتہ روز اس وقت شروع ہوا جب دریائے سندھ کے کنارے قیمتی پلاٹ پر ایک گروپ نے قبضہ کیا تھا۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو قاضی میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔