وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں سی این جی کی بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا سخت نوٹس لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ قانون کے مطابق جس صوبے میں قدرتی وسائل موجود ہوں، وہاں کی گھریلو اور کمرشل ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا لازم ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر: سلطان خیل میں چلتی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈرائیور اور کمسن بچہ جاں بحق
انہوں نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سی این جی کی فراہمی بند کرنا غیر قانونی اقدام ہے اور یہ صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایس این جی پی ایل کے ساتھ یہ معاملہ فوری طور پر اٹھایا جائے، اور اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو صوبائی حکومت سخت ردعمل اور بائیکاٹ جیسے اقدامات پر غور کرے گی
