خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور اور ایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ سلطان خیل کے علاقے مزرینہ خوڑ میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے چلتی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور اور بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: بنوں: افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے پاکستانی خاندان کا حصہ بنانے کا معاملہ بے نقاب

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت فیاض اور ارسلان، سکنہ مزرینہ سلطان خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

 

 واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

 

 حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔