ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور ہائی کورٹ کا اہم حکم: افغان شہریوں کو ہراساں کرنے اور افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا گیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 753 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔
