خیبرپختونخوا حکومت نے کمرشل گاڑی مالکان کے لیے "احساس فیول سپورٹ اسکیم" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ڈیزل پر ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال کیا ہوگی؟

 

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق عوامی بسوں کے مالکان کو ایک لاکھ روپے، بڑی گاڑیوں کے مالکان کو 80 ہزار، اور ٹرکوں کے مالکان کو 70 ہزار روپے ماہانہ سپورٹ دی جائے گی۔ منی بسوں کے مالکان کو 40 ہزار اور وینز کے مالکان کو 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

 

اس اسکیم کے لیے درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے، اور درخواست دہندگان "دستک" ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

 

 رجسٹریشن کے دوران شناختی کارڈ اور گاڑی کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہے، جبکہ بائیومیٹرک تصدیق ای سہولت کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔

 

منظور شدہ درخواستیں مزید کارروائی کے لیے ایکسائز آفس کو بھیجی جائیں گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے کمرشل گاڑی مالکان کو ایندھن کی قیمتوں کے بڑھتے بوجھ سے راحت ملے گی اور روزمرہ کاروباری سرگرمیاں آسان ہوں گی۔