محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعرات کے روز خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ پہاڑی اور شمالی علاقوں میں سرد موسم کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری شروع، مریضوں کو کیا سہولیات ملیں گی؟
چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، کولائی پالس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند، صوابی، مردان، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کچھ جگہوں پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جمعہ کے روز بھی زیادہ تر اضلاع میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں سرد موسم برقرار رہے گا، جبکہ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان بعض علاقوں میں موجود رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے زیادہ تر مقامات پر آسمان ابر آلود رہا، اور کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔
