پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی بار روبوٹ کی مدد سے سرجری شروع کر دی گئی ہے۔

 

روبوٹک سرجری ایک جدید طریقہ علاج ہے جس میں آپریشن ڈاکٹر ہی کرتے ہیں، لیکن انہیں ایک خاص مشین (روبوٹ) کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ اس مشین کے ذریعے باریک آلات اور طاقتور کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں، جو جسم کے اندرونی حصوں کو صاف اور واضح دکھاتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: سہیل آفریدی کی گاڑی کے ٹائرز کی تبدیلی کی لاگت کروڑوں میں، حقیقت کیا ہے؟

 

اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے ڈاکٹرز کو خاص تربیت بھی دی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے مشکل آپریشن زیادہ درستگی اور کم وقت میں کیے جا سکتے ہیں، اور انسانی غلطیوں کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

 

اس جدید سرجری کے کئی فائدے ہیں، جیسے کم زخم، کم خون بہنا، انفیکشن کا کم خطرہ اور مریض کا جلد صحت یاب ہونا۔

 

اب اس سہولت کے شروع ہونے سے خیبرپختونخوا کے مریضوں کو جدید علاج کے لیے دوسرے شہروں یا بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔