ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: باڑہ جیل میں قیدیوں کے الزامات سنگین، کیا پولیس بے گناہ افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے؟

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 116 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہوگئی ہے۔

 

ادھر عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 48 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 493 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔