اج صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہا، جبکہ بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں سردی محسوس ہوئی۔
چترال، دیر (اپر و لوئر)، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند، باجوڑ، خیبر، اورکزئی، ہنگو اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر: زیتون کے فروغ کا منصوبہ، کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری
مردان، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
صوبے کے میدانی علاقوں میں دوپہر اور شام کے دوران تیز یا گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔
گذشتہ شب نوشہرہ اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔
