لکی مروت کے علاقے منجیوالا چوک میں ہفتہ کے روز ایک بیٹری شاپ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

 پولیس کے مطابق دھماکہ پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان کے بھائی شعیب خان کی دکان میں ہوا۔

 

یہ بھی پڑھیے: درجہ تین اور چار کیا ہیں؟ امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان جانے سے کیوں روکا

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں شعیب خان اور فرقان خان شدید زخمی ہوئے، تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران دونوں جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں کم از کم دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، اور ابتدائی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر آئی ای ڈی یا کسی کواڈ کاپٹر کے ذریعے کیا گیا ہو سکتا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

 

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے منجیوالا چوک اور لکی مروت کے دیگر اہم علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔