کرک کے علاقے چوکارہ میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خالد، شاہ زین، ریحان، ریحان کی بہن اور فراز کی زوجہ شامل ہیں، جن کا تعلق چوکارہ اور غنڈی کلہ سے بتایا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: کراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

 

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا علاج جاری ہے۔