خیبر پختونخوا حکومت کی کوششوں کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ دوبارہ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل سے پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز شروع ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پر تنازع، معیار اور سیکیورٹی انتظامات پر سوالات

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آج باقاعدہ طور پر صوبائی حکومت کو ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کے معیار اور سیکیورٹی انتظامات پر نئے تنازع کے بعد ٹورنامنٹ کے بیشتر میچز راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم سیمی فائنل اور فائنل میچز بدستور پشاور میں ہی منعقد ہونے تھے۔