پشاور میں یو این ویمن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چند اضلاع میں ڈیجیٹلائزیشن فار وومنز اکنامک امپاورمنٹ (D4WEE) کے تحت ایک پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان خواتین کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر انہیں روزگار اور فری لانسنگ کے مواقع سے جوڑنا ہے۔

 

اس پروگرام میں خواتین کو مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، کوڈنگ، گرافک ڈیزائن، اینی میشن، اور مائیکروسافٹ آفس جیسی ہنر سکھائے جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرنشپ پروگرام کا آغاز،ماہانہ مالی معاونت بھی شامل

 

ابتدائی طور پر یہ پروگرام درج ذیل اضلاع میں شروع ہوگا۔ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان جبکہ خیبرپختونخوا  میں پشاور، مردان، صوابی 18 سے 35 سال کی خواتین مختلف تعلیمی سطحوں کے ساتھ درخواست دے سکتی ہیں۔

 

 منتخب خواتین کو تربیت، رہنمائی اور کیریئر کے مواقع دیے جائیں گے، اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی خواتین کو بین الاقوامی دورے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

 

دلچسپی رکھنے والی خواتین درخواست دینے کے لیے فارم بھر سکتی ہیں۔

آن لائن فارم https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfR_nmuHGA49Xipj5Q9p-CmqTi-_d7XCIkZVzQxC1oY0l65rQ/viewform

یہ پروگرام خواتین کے لیے ڈیجیٹل شمولیت اور معاشی بااختیار بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔