ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا، جس کے مطابق ان کی بینائی میں واضح بہتری آئی ہے۔ پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ماہرین نے جاری علاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپوزیشن رہنماؤں و ذاتی معالجین کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیے: حکومت کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا باضابطہ اعلان
سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق، سخت سکیورٹی انتظامات میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا، اور طبی ٹیم جلد اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق، ٹیم میں ڈاکٹر رفاق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف شامل تھے، اور پانچ رکنی ٹیکنیشن ٹیم کے ہمراہ ضروری طبی آلات اور ادویات لے کر جیل پہنچی۔ ڈاکٹروں نے تقریباً ایک گھنٹہ تک معائنہ کیا۔
