وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو ترجیح دیتی ہے اور ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
